افسوسناک خبر #####
گورنمنٹ ڈگری کالج جھنگ کے پروفیسر صفدر عباس (شعبہ ریاضی) بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں، اچانک وفات پر پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور کالج انتظامیہ سمیت طلباء میں بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے –
صفدر عباس کو لیکچرر منتخب ہوئے ابھی تین سال ہی ہوئے تھے- حال ہی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج شور کوٹ سٹی سے تبادلہ کروا کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ میں آئے تھے –
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحوم کی نماز جنازہ موضع کوٹ دیوان سکول میں دو بجے ادا کی جائے گی۔
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوٸی
تم جیسے گٸے ایسے بھی جاتا نہیں کوٸی
زندگی کی بساط پہ، باقی
موت کی ایک چال ہیں، ہم لوگ
اِنّا لِلّٰهِ و َاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
بہت دکھ اور غم کے ساتھ میں یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرا عزیز دوست پروفیسر صفدر عباس اچانک ہمارے درمیان سے چلا گیا۔ وہ زہر کھانے کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئے، اور یہ حقیقت ہمارے لیے ناقابلِ یقین اور دل دہلا دینے والی ہے۔
پروفیسر صفدر عباس ایک انتہائی ہمدرد، مخلص اور شفیق انسان تھے۔ ان کی موجودگی ہماری زندگیوں میں روشنی کی مانند تھی، اور ان کا چہرہ ہمیشہ مسکراہٹ سے جگمگاتا رہتا تھا۔ یہ سوچنا بھی محال ہے کہ وہ اس قدر پریشان ہوں گے کہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیں گے۔
یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک بڑا سبق ہے کہ زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے۔ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر یہ نہ سمجھیں کہ ان کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ ضروری ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں، ان سے ان کے مسائل کے بارے میں بات کریں، اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +