جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) کیمرون سکول میں جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے تعاون سے ایزی لائف بلاسود قرضہ سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بانی و سربراہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک اور ایزی لائف کے سی ای او ڈاکٹر شیر بہادر نول نے کی –
جبکہ مہمان گرامی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لاہور مہر ابرار عادل مچڑ، معروف صحافی و سماجی شخصیت ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول صدر آ منہ ویلفیئر فاونڈیشن،معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک شفقت اللہ تھے تقریب میں مرزا ظفر اقبال عاصم، جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے یوتھ صدر شیخ حسن،نعت خواں حسیب تابش، سماجی شخصیت رانا محمد ارشد شریف سمیت چیک وصول کرنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
تقریب میں معزز مہمانوں نے 36 ہنر مند اور پڑھے لکھے نوجوان مرد و خواتین خوش نصیب میں مجموعی طور پر 75 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر بہادر نول کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے ہنر مند اور پڑھے لکھے نوجوانوں میں مایوسی اور ہیجانی کیفیت پیدا کی۔
جس سے نکالنے کیلئے میں نے اپنے والد محترم مہر نوشیر نول مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےان کی خدمات کے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے بلاسود قرضہ سکیم متعارف کرائی ہے جو گزشتہ 3 برس سے 5 کروڑ سے زائد بلاسود قرضے فراہم کر چکی ہے۔
جسکی وجہ سے آج سینکڑوں نوجوان اپنے کاروبار کے مالک بن کر باعزت شہری کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔ مہر ابرار عادل مچڑ، مہر ریاض نول، ملک شفقت اللہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرشیر بہادر نول نے ایزی لائف بلاسود قرضہ سکیم متعارف کروا کر قابل ستائش اقدام کیا ہے۔
جب ساری دنیا اور حکومت مختلف ٹیکسوں کی مد میں غریب کی جیب کاٹنے میں لگی ہوئی ہے وہیں غریبوں کیلئے مسیحائی کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اشراف اور مقتدر حلقوں کو شیر بہادر نول اور ایزی لائف کو خیر مقدم کہنا چاہئے اور اس کام میں ان کا حوصلہ بڑھانا چاہئیے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +