اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) واصف نول ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری محمد نواز اے ایس ائی معہ ملازمین نے تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حدود میں گاڑی نمبری سی اے ایس 8721 مزدا ہنڈائی 3,1,2025 کو جسے ڈاکوں نے اسلحہ کے ذور پرڈرائیور کے ہاتھ پاوں باندھ کر ریت کے ٹیلوں پر پھینک کر فرار ہوگئے-
واصف نول کو بروقت اطلاع ملنے پر انہوں نے ملزمان کا پیچھا شروع کر دیا اس وقت جب ملزمان زوب بلوچستان پہنچنے میں کامیاب ہو گئے مگر کرائم فائٹر واصف نول نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے گاڑی اپنی کسٹڈی میں لے کر اپنے تھانے لے ائے –
جس پر معززین علاقہ اور مدعی صاحبان میں خوشی کی لہر دوڈ گئی جس پر علاقے کے صحافی تاجر اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے واصف نول کی اس دلیری اور کاوش کو سراہا –
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او کا کہنا تھا پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے ہمارا کام کرائم کا خاتمہ کرنا ہے ہم نے چوری ڈکیتی راہزنی منشیات فروشوں کو کنٹرول کرنا ہے ان شاءاللہ العزیز مالک نے زندگی دی تو ایسے ناسوروں کے خلاف ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے عوام الناس کا تحفظ میری اولیں ترجیح ہے جس پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +