جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جھنگ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ تھانہ صدر کے علاقے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،رپورٹ رانا محمد شبیر ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ ( ) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جھنگ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ تھانہ صدر کے علاقے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر پولیس تھانہ صدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک کرتے ہوئے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزم کے خلاف 9D کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ریڈ کے دوران غیر قانونی اسلحہ بردار بھی پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے سوسائٹی کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment