شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) قدم بڑھاؤ میاں محمد نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں گھر گھر نگر نگر پاکستان کی بانی جماعت مسلم لیگ کا پرچم لہرانے اور قائد مسلم لیگ محترم میاں محمدنواز شریف کا پیغام پہنچانے کیلیے مسلم لیگ نظریاتی محاذ ورکرز فورم کی تنظیم سازی کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے-
اس سلسلہ میں تحصیل شورکوٹ کیلیے شورکوٹ کی معروف شخصیت مہر محمد اسماعیل کو تحصیل صدر شورکوٹ نامزد کردیا گیا ہے ۔شورکوٹ میں انکی نوٹیفکیشن کی تقریب ہوئی جس میں وسیم عباس بھٹی مرکزی جنرل سیکریٹری مہر منظر عباس بھروانہ ضلعی صدر جھنگ مہر حاجی اقبال کوڈھن و دیگر عہدیدار شامل ہوئے تقریب کے مرکزی جنرل سیکریٹری وسیم عباس بھٹی ۔
ضلعی صدر منظر عباس بھروانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ نظریاتی محاذ قائد مسلم لیگ میاں محمدنواز شریف کے جانثاروں کے مجموعے کا نام ہے-
اور ہم اپنے قائدین مسلم لیگ میاں محمدنواز شریف وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف مسلم لیگ کی ببر شیرنی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ہر محاذ پر ساتھ دیں گے اور گھر گھر اپنے قائد میاں محمدنواز شریف کا پیغام پہنچا کر مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +