اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری واصف علی نول کی اپنی ٹیم کے ہمراہ چوروں اور ڈکیتوں سے 93 لاکھ روپے کی ریکوری، شہریوں کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار، رپورٹ جاوید اقبال ملاح بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

ڈی پی او جھنگ کی خصوصی ہدایت پر پولیس ٹیم کی جانب سے جنوری میں چوروں اور ڈکیتوں سے 93 لاکھ روپے کی ریکوریاں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری واصف علی نول اور ان کی ٹیم نے ماہ جنوری میں 93 لاکھ روپے کی ریکوریاں کیں۔

اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں مدعیان میں ریکور شدہ رقوم تقسیم کی گئیں۔ڈی ایس پی سرکل شاہد محمود گجر اور ایس ایچ او واصف علی نول کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے۔معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کے لیے سول سوسائٹی،میڈیا اور پولیس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

عوامی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں اور چوری شدہ مال کی ریکوری کا سلسلہ جاری رکھیں گے
کیپشن۔
اٹھارہ ہزاری:پریس کانفرنس کے بعد ایس ایچ او واصف علی نول ریکور شدہ رقم مدعی کو واپس کرتے ہوئے
رپورٹ جاوید اقبال ملاح

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment