جھنگ سٹی (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ جھنگ سٹی کی کاروائی ،سکول کے باہر سے اغواء ہونے والی 16 سالہ طالبہ بازیاب، ملزم گرفتار

جھنگ ( ) پولیس نے بروقت کاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے علاقے سے اغواء ہونے والی طالبہ کو بروقت بازیاب کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، علیزہ نامی 16 سالہ طالبہ کو ملزم ضیافت علی نے مبینہ طور پر سکول کے باہر سے اغواء کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حقائق کی روشنی میں ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس کی انتھک کاوشیں جاری ہیں، اور شہریوں کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment