جھنگ(رانا فیصل اقبال) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی سربراہی میں شہر کے مصروف ترین شاہراوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔ ڈی پی او کی تجاوزات کے خاتمے تک بلاتفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت۔۔

جھنگ(رانا فیصل اقبال) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی سربراہی میں شہر کے مصروف ترین شاہراوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔ ڈی پی او کی تجاوزات کے خاتمے تک بلاتفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی سربراہی میں شہر کے مصروف ترین روڈز پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن میں ہیوی مشینری کے استعمال سے پختہ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز اور مصروف ترین شاہراؤں پر تجاوزات کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے تک بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Comment