شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تحصیل چوک سمیت پتن روڈ پر ناجائز تجاوزات کو گرا دیا گیا، شہریوں کا خیر مقدم

شورکوٹ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے –

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے تحصیل چوک کے ساتھ پتن روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات ختم کروا دیں اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی سلیم اقبال شاہ ،ایس ڈی او محمد عمران ،ٹریفک انچارج شورکوٹ اور عملہ ان کے ہمراہ تھا –

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے کہا کہ از خود ناجائز تجاوزات ہٹا دیں ورنہ آپریشن کے دوران نہ صرف ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا بلکہ ان خلاف کاروائی بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں اور صاف ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب کروائیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment