احمد پور سیال :ضلعی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ ثاقب سرور ساقی، ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ طاہر خان سلفی کا احمد پور سیال میں پرتپاک استقبال، اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ساتھ ملکر چلنے کی مکمل یقین دھانی کرائی گئی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ ،امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ شیر جھنگ سفیر امن حضرت مولانا حافظ ثاقب سرور ساقی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ طاہر خان سلفی کا مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس احمد پور سیال جماعت کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا-

اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی اور ساتھ ملکر چلنے کی مکمل یقین دھانی کرائی گئی اس پر مسرت موقع پر آئندہ کا جماعتی لائحہ عمل طے کیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا کہ مجھے اپ جیسے محسنوں پر فخر ہے جنہوں نے یوتھ فورس میں رہتے ہوئے میرے شانہ بشانہ کام کیا اور جماعت کی سربلندی کیلئے ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے –

مجھے فخر ہے کہ میرے ساتھ چلنے والے مخلص اور باوفا ساتھی ہیں جنہوں نے گرمی کی شدت اور سردی کی ٹھنڈک کو دیکھے بغیر ہمارے ساتھ چلے اللہ کریم اپکی ان محبتوں اور محنتوں کو قبول کر کے ہم سب کی نجات کا زریعہ بنائے اور ہم سے دین حنیف کا مزید کام لے اللہ بادشاہ مرتے وقت ہماری زبانوں پر کلمہ کا ورز جاری رکھنا امین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment