جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) پاکستان مسلم لیگ ق کا ملک بھر میں پارٹی تنظیم نو کا آغاز، ضلع جھنگ کے ضلعی آرگنائزر محمد توقير خان بلوچ ایڈوکیٹ مقرر، مقامی سطح کی پی ایم ایل کیو کی تنظیم سازی کا اعادہ، رپورٹ ریاض شاہد خان

پاکستان مسلم لیگ ق کا ملک بھر میں پارٹی تنظیم نو کا آغاز
ضلع جھنگ کے ضلعی آرگنائزر محمد توقير خان بلوچ ایڈوکیٹ مقرر
جھنگ ( ) پاکستان مسلم لیگ ق نے ملک بھر میں پارٹی تنظیم نو کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے تمام اضلاع میں ضلعی آرگنائزرز مقرر کر کے ہر سطح پر پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

ضلع جھنگ میں PMLQ کے دیرینہ کارکن محمد توقیر خان بلوچ ایڈوکیٹ کو ضلع جھنگ کا ضلعی آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ توقیر خان بلوچ ایڈوکیٹ 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں یوتھ کونسلر منتخب ہوئے تھے جبکہ 2021.22 میں ڈسٹرکٹ بار جھنگ کے انتخابات میں لائیبریری سیکرٹری منتخب ہوئے تھے ۔

اس موقع پر ضلعی آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق توقير خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ضلع جھنگ میں PMLQ کو مکمل فعال کیا جائے گا اور تحصیل سطع پر متحرک سیاسی و عوامی سوچ کے افراد کو پارٹی کے کلیدی عہدے دیئے جائیں گے۔ جھنگ کی چاروں تحصیلوں میں پارٹی آفس قائم کر کے جلد 50 رکنی ضلعی آرگنائزنگ باڈی بھی تشکیل دے دی جائے گی اور جھنگ کو دوبارہ PMLQ کا گڑھ بنایا جائے گا ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500+

Leave a Comment