احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل جھنگ کے زیر اہتمام احمد پور سیال میں ماں بولی زبان کے دن کے حوالے سے پروقار تقریب، پنجابی مشاعرہ اور واک کا انعقاد،پنجابی دلیروں،بہادروں اور صوفیاء کرام کی زبان ہے، جو قومیں اپنی مادری زبان کو بھول جاتے ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرتیں، شرکاء کا خطاب، رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)
دنیا بھر کی طرح جھنگ احمد پور سیال میں بھی ماں بولی کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے پی بی اے جھنگ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل جھنگ کے زیر اہتمام ماں بولی زبان کے دن کے حوالے سے پروقار تقریب پنجابی مشاعرہ اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پنجابی زبان بولنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں پنجابی زبان کی تاریخ اور پس منظر کے حوالے سے خطابات بھی کیئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی بی اے پنجاب کے کوآرڈینیٹر
ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ(گولڈمیڈلسٹ)
نے کہاکہ جو قومیں اپنی مادری زبان کو بھول جاتی ہیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں.

اس موقع پر سماجی راہنما علی امجد چوہدری نے کہا کہ پنجابی دلیروں بہادروں اور صوفیاء کی زبان ہے۔
پی بی اے جھنگ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار کنول نے کہا کہ جس نے ماں بولی زبان کی قدر نہیں کی اس نے ترقی نہیں کی-

تقریب اور واک میں چوہدری رضوان قدیر چیمہ مہر محسن رضا ڈب چوہدری قیصر عباس ارائیں میاں مدثر رضا جھنڈیر حجاز علی بٹ مسٹر غلام شبیر چوہدری عرفان چدھڑ ضیغم عباس جنجیانہ رمضان جنجیانہ تنویر حسین ہلچل حفیظ الرحمان عبدالقوی ملانہ عبد السمیع ملانہ سونو کنول جاوید اقبال عابد دوانہ سید قمر زمان نقوی عامر علی جاوید اقبال و دیگر نے شرکت کی۔پی بی اے جھنگ کی طرف سے ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment