شور کوٹ ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 491JB تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں سالانہ اسپورٹس ڈے اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح-
چک نمبر 491JB تحصیل شورکوٹ کا افتتاح گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چک نمبر 491JB مرکز وڑیام والا میں سالانہ اسپورٹس ڈے اور کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا –
یہ تقریب نہایت کامیاب رہی جس میں تعلیمی افسران سماجی رہنماؤں اور معزز مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں مختلف اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی جن میں تنویر احمد غزالی سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ نجف عباس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل شورکوٹ محترمہ نسرین عبداللہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ایلیمنٹری – خواتین محترمہ ناصرہ پروین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، سیکنڈری خواتین محترمہ مہوش عارف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین تحصیل جھنگ جناب انور جپہ صدر، پنجاب ٹیچر یونین جھنگ اور ان کی ٹیم نے شرکت کی اس کے علاوہ آل پنجاب کلرک ایسوسی ایشن APCAجھنگ کے عہدیداران اور معزز سماجی شخصیات –
جن میں چوہدری نسیم گجر چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ محترمہ قمر نواز اور دیگر شخصیات موجود تھیں تقریب میں طلبہ نے جوش و خروش سے مختلف کھیلوں میں حصہ لیاان میں ریبٹ ریس مینڈک ریس تین ٹانگوں کی ریس 50 میٹر دوڑتیر اندازی بوری ریس چمچ ریس گولا پھینک شاٹ پٹ اور رسی کشی ٹگ آف وار شامل تھیں –
ان دلچسپ مقابلوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی اور طلبہ کی محنت اور مہارت کو بے حد سراہا گیا خاص طور پر طلبہ کی جانب سے پیش کیا گیا پی ٹی شو ایک خاص کشش کا باعث بناجسے شاندار ہم آہنگی اور جوش و جذبے کے ساتھ انجام دیا گیااخر پر پرنسپل ادارہ ہزا چوہدری نوید احمد نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور پروگرام اختتام پذیر ہوا –
تقریب میں ہیڈ ٹیچر جناب نوید احمد اسد اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر جناب مرید سلطان کی محنت اور لگن کو خاص طور پر سراہا گیا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس موقع پر جناب تنویر احمد غزالی اور جناب نجف عباس نے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے اس اقدام کی تعریف کی اور کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اسکول میں کمپیوٹر لیب کے قیام کو ایک بڑا تعلیمی سنگ میل قرار دیا، جو طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
سالانہ اسپورٹس ڈے اور کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب اس بات کا ثبوت تھی کہ اسکول نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور حاضرین نے اسکول کی شاندار کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے اسی طرح سرگرم عمل رہے گا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +