شورکوٹ (رانا محمد شبیر) رمضان المبارک صبر، شکر اور اخوت کا مہینہ ہے اللہ رب العزت اس ماہ مقدس کے صدقے پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور امن عطا فرمائے، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ حاجی محمد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

رمضان المبارک صبر، شکر اور اخوت کا مہینہ ہے
اللہ رب العزت اس ماہ مقدس کے صدقے پاکستان کو ترقی ، خوشحالی اور امن عطا فرمائے حاجی محمد رفیق

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیورو چیف) شورکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ حاجی محمد رفیق نے رمضان المبارک کے حوالہ سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک اسلام کا وہ مقدس مہینہ ہے جو اپنے دامن میں لا متناہی رحمتیں برکتیں اور روحانی انقلاب سمیٹے ہوئے آتا ہے-

یہ نا صرف روزوں کا مہینہ ہے بلکہ یہ قرآن پاک کے نزول عبادات کی قبولیت اور گناہوں کی معافی کا بھی موسم بہار ہے اللہ تعالیٰ نے اس مقدس اور بابرکت مہینے کو دوسرے مہینوں پر فضیلت دی ہے جس کی عظمت کو قرآن و حدیث میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے
رمضان المبارک ہمیں ایثار ، تقوی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ اس بابرکت مہینے میں دل کھول کر مستحق افراد کی مدد کریں –

اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ یہ نفس کی پاکیزگی، زبان آنکھ، دل اور عمل کی حفاظت کا درس بھی دیتا ہے رمضان المبارک اتحاد و یگانگت کا پیغام لے کر آتا ہے، ہمیں چاہیئے کہ فرقہ واریت اور نفرتوں کو چھوڑ کر محبت، رواداری اور برداشت کو فروغ دیں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت اس ماہ مقدس کے صدقے پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن عطا فرمائے ، اور تمام مسلمانوں کی عبادات کو قبول فرمائے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment