اُم المومنین سیدہ خدیجہؓ کی حیاتِ مبارکہ صبر، ایثار اور خدمتِ دین کا بہترین نمونہ ہے۔
جھنگ ( )مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیدہ خدیجہؓ کے یوم وفات کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ناظم اعلیٰ MSO پاکستان ارسلان کیانی نے یوم سیدنا خدیجہؓ کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ حضرت خدیجہؓ کی شخصیت اسلام کی ابتدائی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپؓ نے سب سے پہلے اسلام قبول کر کے نبی کریم ﷺ کا بھرپور ساتھ دیا اور اپنی دولت اور وسائل کو دین کی سربلندی کے لیے وقف کر دیا۔
ہم آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ سیدہ خدیجہؓ کی سیرت کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے معاشرے میں خواتین کی عظمت، تعلیم اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مسلم نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سیدہ خدیجہؓ کی حیاتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس موقع پر سیدہ خدیجہؓ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اپنے کردار کو دین اور معاشرے کی بہتری کے لیے وقف کریں۔
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات و نشریات MSO جھنگ