جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ۔ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ، 1 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،جاوید اقبال ملاح

جھنگ ( ) ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ۔ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ، 1 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کاروائی ، انچارج انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سب انسپکٹر مبشر احمد نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار کرکے 1 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 70 موٹر سائیکل ، 3 رکشے اور 9 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ۔ ڈی پی او نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اور نقدی متاثرہ شہریوں کے حوالے کی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، جسکے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ مال مسروقہ کی برآمدگی پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment