سابق وفاقی وزیر و سابق ڈی آئی جی کے بھائی کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو بیس سال کے بعد گرفتار کر لیا گیا

سرگودھا پولیس کی زبردست کارکردگی ۔۔۔۔ قتل کا ملزم 20 سال بعد علاقہ غیر سے گرفتار۔۔۔!!!

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ناصر شاہ نے دوھرے قتل کے اشتہاری ملزم حنیف خان کو 20 سال بعد علاقہ غیر سے گرفتار کر لیا

ریٹائرڈ DIG سید عنایت علی شاہ مرحوم کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر سید نصرت علی شاہ کے بھائی سید منصور علی شاہ کو 20 سال قبل 2005 محبتہ سیداں میں اپنے ہی گن مین حنیف خان نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے انکے ساتھی تقی شاہ سمیت قتل کر دیا تھا۔

مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم حنیف خان موقع سے فرار ہو گیا تھا اور 20 سال سے یہ کیس پینڈنگ اور ملزم اشتہاری تھا

ڈی پی او سرگودہا کی ہدایت پر ڈی ایس پی حق نواز میکن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ناصر عباس شاہ نے علاقہ غیر میں چھاپہ مار کر 20 سال سے قتل کے مقدمہ کے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

شاندار کارکردگی پر ڈی پی او سرگودہا ، ڈی ایس پی حق نواز میکن، ناصر شاہ اور انکی ٹیم کو مبارکباد۔ ویلڈن

Leave a Comment