جھنگ (رانا فیصل اقبال)ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر عید الفطر 2025ء کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل،سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،1600 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ 772 والنٹئیرز فرائض سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق نماز عید الفطر کے موقع پر 387 مساجد،امام بارگاہوں ، عبادت گاہوں جبکہ پکٹس ڈیوٹی ، قبرستان، ناکہ جات اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 1600 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ 772 والنٹئیرز فرائض سرانجام دیں گے ۔ سکیورٹی پلان عیدالفطر کے حوالے سے ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جھنگ پولیس الرٹ ہے۔تجارتی مراکز،مارکیٹس میں خواتین کے رش والے مقامات پر ویمن سپیشل اسکواڈز کی سرویلنس بھی جاری ہے جبکہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف بھی تعینات کیا گیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر موبائل تھانہ جات، شاہین اسکواڈز اورایلیٹ فورس بھی شہر بھر میں ہمہ وقت الرٹ ہیں ۔ شہریوں کے نام پیغام میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہری ہلڑ بازی،آتش بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اورپتنگ بازی سے اجتناب کریں، کسی بھی خلاف ورزی اور قانون شکن سرگرمی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔