جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) کرکٹ میچ کے دوران لڑائی شدت اختیار کر گئی، مخالف نے گولی مار کر معروف کھلاڑی کو زخمی کر دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، افسوسناک واقعہ ضلع جھنگ میں پیش آیا

تھانہ موچیوالہ کے علاقے چک نمبر 183 میں عید کے روز روایتی عید میلہ میچ کے دوران اس وقت صورتحال گھمبیر ہو گئی جب کرکٹ میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی لڑائی میں بدل گئی، جس پر مخالف نے کھلاڑی کو گولی مار دی زخمی کر دیا، جسے تشویشناک ناک حالت میں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا _

اس افسوسناک واقعہ پر علاقہ بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک کھیل ہے جو صحت مند معاشرے کو پروان چڑھاتا ہے مگر افسوس اب کھیل کے میدان میں بھی گولی کا زور پنپ رہا ہے جو کسی بھی طور پر بہتر معاشرے کی عکاسی نہیں ہے اور مزکورہ علاقہ تھانہ موچیوالا جہاں معمولی معمولی واقعات پر گولی چل جانا عام معمول مگر افسوس کھیل کا میدان میں بھی اب اس طرح کی حرکات مزید بڑھ سکتی ہیں جو اس علاقے کے لئے لمحہ فکریہ ہے –

خدارا کھیل کے میدان صحت و تندرستی اور امن پسند ماحول پیدا کرتے ہیں، اسے معمولی انا، چپقلش کی بھھینٹ مت چڑہائیے اور اہل علاقہ کے بااثرافراد کو اس میں ضرور مداخلت کرکے آئندہ کے لیے کھیل کے میدان کو ایسی سازشوں سے دور رکھنا ہے تاکہ کھیل اور کھلاڑی اپنے کھیل سے لوگوں کو خوشیاں فراہم کر سکے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment