29 مارچ 29واں روزہ بروز ہفتہ کو تکمیل القرآن کے موقع پر شاندار محفل کا انعقاد
جھنگ(محمد ندیم )
تفصیلات کے مطابق
جھنگ کے نواحی علاقہ موضع گلمالہ لنک ماجھی روڈ گلمالہ مسجد و مدرسہ الحسین میں حافظ محمد عاصم رضوی نے نماز تراویح پڑھانے کی سعادت نے حاصل کی حافظ محمد عاصم رضا نے پورے رمضان المبارک میں جامعہ مسجد و مدرسہ الحسین کے اندر اپنا قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی –
جس کی تکمیل القرآن کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں تلاوت کلام پاک حمد باری تعالی اور ثناء خوانی کی گئی اور خصوصی خطاب جناب علامہ مولانا قاری محمد شریف رضا نقشبندی مدظلہ عالیہ نے فرمایا جس میں شان قرآن بہت ہی اچھے انداز میں بیان کیا-
اس عظیم الشان پروگرام میں خصوصی شرکت جرنلسٹ محمد ندیم پریس رپوٹر روزنامہ Cid اور ڈویژنل کرائم رپوٹر MKH نیوز چینل اور سینئیر جرنلسٹ محترم جناب پیر سید محمد طارق شاہ صاحب ڈپٹی نیوز ڈائریکٹر پنجاب روزنامہ پاکستان سنجرانی .
تحصیل رپوٹر روزنامہ پاکستان سنجرانی بھائی محمد عیسی خان نے کی اس موقع پر علامہ مولانا قاری عندلیب عمران سلطانی . علامہ مولانا شہصیب سلطانی صاحب . قاری مجاہد جلالی صاحب. قاری کامران حیدر رضوی صاحب. قاری عندلیب عمران سلطانی صاحب مفتی شہصیب رمضان سلطانی صاحب نے خطابات فرماۓ-
عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا اور پروگرام کے بعد پاک فوج و ملکی سلامتی کے لئیے دعا کروا کر پروگرام اختتام پزیر ہوا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +