گھر سے دہی لینے کے لیے جانے والے بچے کا بیہمانہ قتل، پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کام کر گئی ، اندھے قتل کی قاتلہ ملزمہ ٹریس

چنیوٹ پولیس نے ڈی پی او عبداللہ احمد کی قیادت میں پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ سالہ حسیب کے قاتل کو چند ہی دنوں میں ٹریس کر لیا۔

ننھے حسیب کی لاش گھر کے قریب کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہونے پر پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا۔
تفتیش کے نتیجے میں مقتول کا قاتل اس کی ہمسائی، ملزمہ سمینہ بی بی، قرار دی جا رہی ہے۔

تاہم، قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ ذرائع کے مطابق، چنیوٹ پولیس جلد پریس کانفرنس کے ذریعے حقائق عوام کے سامنے پیش کرے گی۔

ڈی پی او عبداللہ احمد اور چنیوٹ پولیس کی بروقت، منصفانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی پر وائس آف چنیوٹ خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Chiniot Police

Leave a Comment