شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میرالی والا مرکز ککی نو سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام،ڈپٹی ڈی ای او شورکوٹ مہر رب نواز ہراج سمیت دیگر شخصیات کی شرکت،ہمارے ادارے میں میل فی میل سٹاف موجود ہے جو 800 سو سے زائد طلباء و طالبات کو نہایت محنت اور لگن سے پڑھاتے ہیں ، سربراہ ادارہ محمد شکیل کی میڈیا سے ٹیم سے گفتگو، رپورٹ محمد ندیم ،محمد عیسی سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ(محمد ندیم)

شورکوٹ گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول میرالی والا میں 2025 کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا پروگرام انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی –

اور اس پروگرام میں مختلف بچوں اور بچیوں نے نعت رسول مقبولﷺقومی ترانہ اورنظمیں وغیرہ بیان کیں۔ اور اس کے علاوہ اول سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو نقدی و گولڈ میڈل اور نیز یونیفارم سٹاف اور کافی ساری شخصیات مثلاً ڈپٹی DO ایجوکیشن مہر رب نواز تھراج اور مہر حزیفہ سیال کی طرف سے نوازے گۓ۔

اور پروگرام کے اختتام پر محمد شکیل صاحب ادارہ ہذا کے ہیڈ ماسٹر نے میڈیا کے سینیئر رپورٹر پیر سید محمد طارق شاہ ڈپٹی نیوز ڈائریکٹر پنجاب روزنامہ پاکستان سنجرانی و محمد ندیم کرائم رپورٹر MKH ایچ ڈی اور محمد عیسیٰ خان کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ ہمارے اس ادارہ ہذا میں میل فی میل سٹاف اور بچیوں اور بچوں کی تعداد 850 کے لگ بھگ ہے۔

ہمارا تمام سٹاف ان سب سے مخلص ہے۔ اور ہم ان بچوں اور بچیوں کے والدین کا شکریہ ادا کرتا ہیں کہ جنہوں نے اپنی بچیوں کو ہم پر اعتماد کرتے ہوۓ اس ادارہ میں داخل کروایا۔

اور ہم یتیم مسکین اور غریب بچوں کا خصوصی تعاون کرتے ہیں۔ مزید برآں 2025 .2026 کے داخلے کا آغاز شروع ہوچکا ہے۔ جس میں 50 کے لگ بھگ بچوں کے داخلے کامیاب ہو چکے ہیں۔

آخر پر پیر سید محمد طارق شاہ فلاحی و سماجی ورکر نے تمام سٹاف اور بالخصوص ادارہ ہذا کے ہیڈ ماسٹر اور قاری احسان الحق کا شکریہ ادا کیا۔ اور میں نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ آپ تمام بچوں اور بچیوں سے مخلص ہیں اور اپنا قیمتی وقت ان بچوں اور بچیوں کو دیتے ہیں تاکہ ان کا مسقتل سنور سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment