جھنگ: ٹھیکیدار محمد سعید خان کے گھر بڑی ڈکیتی، لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری-
جھنگ (ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر) غوثیہ محلہ گلی نمبر دو میں عارضی طور پر مقیم ٹھیکیدار محمد سعید خان ولد سرور خان کے گھر بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
متاثرہ شخص کے مطابق وہ 14 اپریل 2025 کو کام کے سلسلے میں لاہور روانہ ہوئے اور 16 اپریل کو واپس پہنچے تو گھر کے دروازے کھلے ہوئے پائے۔ گھر کے اندر داخل ہونے پر معلوم ہوا کہ چور قیمتی سامان چرا کر فرار ہو چکے ہیں۔
محمد سعید خان کے مطابق ان کی اہلیہ اُن کے غیر موجودگی میں اپنے دیور کے گھر مقیم تھیں۔ چوروں نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کا صفایا کر دیا۔ چوری کی گئی اشیاء میں 12 لاکھ 33 ہزار روپے نقدی، ساڑھے تین تولے سونا، قیمتی کپڑے اور دیگر گھریلو سامان شامل ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی، فنگر پرنٹس اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ محمد سعید خان نے مزید بتایا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ٹھیکیدار ہیں ۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے اسٹینڈ اور شہر میں رکشہ پرچی کا ٹھیکہ بھی انہی کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز والا لون اپلائی کیا تھا جو منظور ہو گیا تھا، اور اس کی رقم گھر پر موجود تھی جو چوری ہو گئی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور چوروں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +