*ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری*
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) تھانہ شورکوٹ سٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔
ڈی پی او جھنگ نے موقع پر موجود پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی شکایات کو نظر انداز کرنا ناقابلِ برداشت ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایت پر سب انسپکٹر اظہر حسین کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور محکمہ پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم کے انسداد اور منشیات کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کریں اور ان معاملات میں غفلت ہرگز نہ برتی جائے۔آخر میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو مؤثر، فوری اور منصفانہ پولیس سروس فراہم کی جا سکے۔
کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے شورکوٹ سٹی میں اکرم شہید چوکی کا افتتاح بھی کیا،اور کہا کہ جرائم کے تدارک کیلئے مزید موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +
جھنگ : ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری
جھنگ : ڈی پی او نے عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کر دئیے
جھنگ : شہریوں کی شکایت پر سب انسپکٹر اظہر حسین معطل، اختیارات سے تجاوز قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈی پی او
جھنگ : ڈی پی او کی طرف سے پولیس افسران کو عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم سمیت منشیات کے تدارک کیلئے خصوصی توجہ کی تاکید
جھنگ: پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ڈی پی او