جھنگ (مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف سے) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کی جانب سے معذور افراد میں فری ویل چیئر کی تقسیم کا پروگرام موضع باغ ضلع جھنگ میں منعقد ہوا –
بہادر خان جھگڑ سابق سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نے کہا کہ اسوقت پاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ضلع جھنگ میں ہزاروں افراد ہرسال اسکے رفاہی اور فلاحی کاموں سے مستفید ہورہے ہیں –
غزہ کے اندر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اب تک چھ ارب روپے سے رفاہی کام کیے ہیں اور پندرہ ارب روپے مزید امداد کے لئے رکھے ہیں اہل غزہ اپنی جانوں کا نذرانہ خوشی خوشی پیش کررہے ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ انکی امداد کے ساتھ ساتھ ان کی آواز بنیں اور یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں-
تقریب میں طارق صابری صدر الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ، رانا محمد مقتدر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ، طارق محمود سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ، حسین جاوید جھگڑ امیر جماعت اسلامی پی پی 126، رانا عبدالستار صدر الخدمت باغ، ساجد زمان نائب صدر الخدمت باغ، سردار اسلم ڈوگر سیکرٹری الخدمت باغ جاوید اقبال، کے ساتھ ساتھ موضع باغ کے اہل خیر نے شرکت کی.
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +