شورکوٹ ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب اکرم شہید چوکی کا افتتاح کر دیا- اس موقع پر ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی شورکوٹ چوہدری محمد اکرم ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی ملک اسداللہ کھوکھر ،انچارج چوکی سٹی ثناء اللہ نول ،ریڈر ٹو ڈی پی او مہر علمدار پاتوآنہ ،محمد قذافی ،پی آر او ٹو ڈی پی او عرفان بھی موجود تھے-
ڈی پی او نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چوکی اکرم شہید کے قیام کی وجہ سے جرائم میں کمی واقع ہو گی اور پولیس گشت کو بھی بڑھایا جائے گا انہوں نے اس چوکی کی بلڈنگ تعمیر کروانے پر شورکوٹ کے معروف کاروباری شخصیت چوہدری احسن ظفر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اکرم شہید چوکی کی بلڈنگ کا قیام عمل میں لایا گی-
ا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری احسن ظفر ایڈووکیٹ نے شورکوٹ سٹی میں پولیس خدمت مرکز کی بلڈنگ بھی تعمیر کروائی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو سہولت میسر آئی ہوئی ہے-
پولیس خدمت مرکز کے قیام سے قبل شورکوٹ اور گردونواح کے لوگوں کو جھنگ جانا پڑتا تھا اس موقع پر چوہدری احسن ظفر ایڈووکیٹ نے کہا یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کر رہا ہوں اور مزید خدمت خلق کرتا رہوں گا-
بلاشبہ چوکی اکرم شہید کے قیام سے شہر سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی، نئی چوکی کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی، اسی طرح عوامی حلقوں نے تھانہ وریام والا میں بھی چوکیوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے –
تھانہ وریام والا کے قائم بھروانہ اور چک نمبر 487 ہکڑاں کے مقام پر نئی چوکیاں قائم کرکے اس پورے علاقے سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے، کیونکہ دونوں علاقے جرائم پیشہ افراد کی گزر گاہ ہیں،
مزید برآں قائم بھروانہ سے لیکر وریام والا موٹروے انٹر چینج تک پولیس گشت کو فروغ ملے گا جس سے رات گئے تک سفر کرنا بھی آسان ہو جائے گا –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +