جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ کی ترقی اولین ترجیح ہے، جھنگ کی محرومیوں کا خاتمہ ہمارے اتحاد میں مضمر ہے، جھنگ سٹی میں جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب ،رپورٹ انیس احمد پوری

*جھنگ کےحقوق دینا ہونگے*
– فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا ایمانی غیرت کا تقاضا ہے۔ عمیر الغزالی
– مزدور ہمارا اثاثہ ہیں وہ محنت کرتے ہیں تو ملک کا پہیہ چلتا ہے-

– جھنگ سیم نہر کو پختہ کرکے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں۔
جھنگ سٹی ۔جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک سٹی زون کے زیر اہتمام کنونشن کاانعقاد کیا گیا جس میں مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی ،مولاناعبدالواحد صدیقی ،چوہدری عمران گل،رانا رئیس،چوہدری شفیق جالندھری ،نعمان گل،سعد اعظم،ملک کاشف ،اشتیاق منہاس ،نزاکت خان،شیخ انیس پوری مفتی حسن ،فیروز چوہدری ،عمران شاہد ،غلام دستگیر ،عامر خان ،عبد القیوم انصاری ،سرفراز انصاری ، محمد مرتضی سیال ،مرتضی تبسم اور دیگر نے شرکت کی۔قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم فلسطیں کے لئیے ایک جسم کی مانند ہیں اسی طرح جھنگ کے لئیے بھی یک جان ہونا ہوگا ،یکسو ہونا ہوگا۔

نیز مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل پورے جھنگ میں ہر جگہ نظام کھڑا کرنے سے ممکن ہے جو ہر سیاستدان سے سوال کرے کہ جھنگ ڈویژن کیوں نہیں بنا۔ سیم نہر پختہ کیوں نا ہوئی، جھنگ میں ریلوے کا پہیہ کیوں نہیں چلا۔

اگر ہم نے اج بھی حالات کو بھانپ کر یہ یکسو ہو کر جدوجہد کرنے کا اعلان ناکیا تو پھر وہ دن دور نہیں جب ہم شاہ پور کی طرح تحصیل یا پھر تحصیل سے بھی ٹاون بن جائیں گے ۔ہماری تحصیلیں ڈویژن اور ضلع بن چکی ہیں۔اگر نہیں بدلا تو جھنگ کا مقدر نہیں بدلا ۔

جھنگ کا نا سیاستدان بدلا ہے نا عوام بدلی ہے۔عوام کو شعور دینا ہوگا تاکہ وہ اپنا حق لینا سیکھ سکے۔ مہمان خصوصی چوہدری عمران گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطیں کے لئیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

ہم بطور ڈسٹرکٹ یونیں آف جرنلسٹ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے ساتھ ہیں ۔ہر جھنگ کے ایشو پر شانہ بشانہ ہونگے۔
*شعبہ اشاعت و نشریات*
*جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک*

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment