مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس و جمعیت اساتزہ تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام غزہ جل رہا ہے ریلی نکالی جائے گی –
شور کوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس اور جمعیت اساتذہ تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں تحفظ قبلہ اول اور مظلوم فلسطینوں سے اظہار ہمدردی کے لئے دو مئی برزو جمعتہ المبارک کو جمعہ کی نماز کے بعد ریلی نکالی جائے گی –
جو جامعہ تعلیم القران والحدیث کوٹلہ ظریف خان میں خطبہ جمعتہ المبارک مجاہد انتھک ناظم اعلیٰ مرکزیہ پنجاب مولانا محمد یونس ازاد ارشاد فرمائیں گے نماز جمعہ کے بعد جامعہ تعلیم القرآن والحدیث سے ریلی کا آغاز کیا جائے گا جو تحصیل شورکوٹ میں اختتام پذیر ہو گی جس کی قیادت حافظ محمد یونس ازاد کریں گے –
جس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ شاہد ندیم حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ اور دیگر ذیلی تنظیمات کے ذمہ داران ضلع بھر سے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے –
تحصیل چوک پر مہمان خصوصی حضرت مولانا یونس ازاد حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزیہ ضلع جھنگ اور دیگر ذمہ داران خطاب فرمائیں گے تمام فرزندان توحید سے درخواست ہے کہ غزہ کے ان مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قافلوں کی صورت میں جامعہ میں جمعہ کی نماز ادا کریں-
اور اس ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائی اللہ کریم ہم سب پر راضی ہو-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +