جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام جنرل کونسل کا اجلاس، جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے کےلئے 50 پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، رپورٹ مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام جنرل کونسل کا اجلاس، جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے کےلئے 50 پوائنٹس قائم کئے جائیں گے
فی سبیل اللہ قربانی کےلئے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

جھنگ(مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف سے ) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام جنرل کونسل کا اجلاس مقامی آفس میں منعقد کیا ۔ اجلاس میں آدم مسجد موضع سلیانہ میں تزئین و آرائش اور مرمت کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن اظہر عباس عادل نے کی،جبکہ سرپرست اعلیٰ فرید احمد مگھیانہ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں طارق محمود سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نےجاری پراجیکٹس پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جن میں صاف پانی کی فراہمی، ویل چیئرز کی تقسیم، آرفن کیئر اور صحت کے منصوبے شامل تھے۔

اس موقع پر ڈونر کانفرنس میں کیے گئے وعدوں اور ڈونیشنز کے حصول کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے صدر طارق فاروق صابری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے 50 پوائنٹس قائم کیے جائیں گے-

جہاں شہری اپنی قربانی کی کھالیں جمع کروا کر رسید حاصل کر سکتے ہیں.

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment