جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ سے) تمام آڑھتی حضرات کے لیے خوشخبری ہے کہ صوفی موڑ کے قریب ساڑھے بارہ ایکڑ رقبے پر پرائیویٹ سبزی منڈی کے قیام کی باقاعدہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔
یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختار اینڈ ثنااللہ بلڈرز نے آڑھتیوں کے تعاون سے ممکن بنایا۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منڈی کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صدر اور سیکرٹری سبزی منڈی کو ان کی کابینہ کے ہمراہ پیش کیا گیا۔
اس پیش رفت کو آڑھتی برادری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو مقامی کاروبار کے فروغ اور بہتر تجارتی سہولیات کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
منظوری کی خوشی میں کل صبح آٹھ بجے نئی سبزی منڈی سے ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت صدر سبزی منڈی جاوید پہلوان کریں گے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +