جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کا کامیاب مشترکہ آپریشن، غیر قانونی اسلحہ فروش قانون کی گرفت میں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، رپورٹ انیس احمد پوری ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

*جھنگ پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کا کامیاب مشترکہ آپریشن*
غیر قانونی اسلحہ فروش قانون کی گرفت میں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد-

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی قیادت میں قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں جھنگ پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی اسلحہ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمیر ولد گلاب خان اور محمد اکرم ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ کارروائی ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے دیگر سہولت کاروں اور اسلحہ کے ذرائع تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کو قانون کی مضبوط گرفت میں لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں جرائم، بدامنی اور بدمعاش کلچر کے خاتمے کے لیے پولیس پوری جانفشانی سے مصروفِ عمل ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک، سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment