وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے مطب پر قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ تشریف لائے اور قران کریم کی تفسیر معانی القرآن اپنی طرف سے ذوق مطالعہ کیلئے بطور تحفہ دی اس موقع پر فرزند جامعہ حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ کو اپنے دادا جی مولانا حکیم حاجی عبدالنور عتیق رح کی مسند پر باقاعدہ خطبہ جمعہ پڑھانے پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ کو مبارکباد دی

وریام والا،حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے مطب پر قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ تشریف لائے اور قران کریم کی تفسیر معانی القرآن اپنی طرف سے ذوق مطالعہ کیلئے بطور تحفہ دی اس موقع پر فرزند جامعہ حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ کو اپنے دادا جی مولانا حکیم حاجی عبدالنور عتیق رح کی مسند پر باقاعدہ خطبہ جمعہ پڑھانے پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ کو مبارکباد دی-

اور خصوصی دعاؤں سے نواز جس پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے اس تحفہ کو قبول کیا اور انکا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا حکیم طاہر محمود جنجوعہ کا کہنا تھا مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا اپکے ادارے میں زیر تعلیم ہو کر دین کی تبلیغ کا کام کر رہا ہے-

جس پر میں جامعہ کے جملہ اساتذہ کرام کی درازی عمر کی دعا کرتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ دین سے محبت کرنے والے ہمیشہ زندگیوں کو بدلنے کیلئے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے دین کی تبلیغ واشاعت میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں-

اللہ والے ہمیشہ انسانیت کی فلاح اور زندگی بہتر بنانے کیلئے اور جنت کے حصول کیلئے کام کرتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بھی دوستوں کو ایسے تحفے تحائف پیش کرنے چاہیئیں اس سے پیار محبت بڑھتی ہے دین حنیف کی تبلیغ ہوتی ہے اور دنیا و آخرت کی نجات کا زریعہ بنتی ہے-

ہمیں چاہیئے کہ دین والوں سے محبت کریں مدارس کا خیال رکھیں بے شک علماء انبیاء کے دین کے وارث ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو فی سبیل للہ ہمارے بچوں کو قرآن کریم جیسی دنیا کی مقبول ترین اور اجر عظیم والی کتاب کا حافظ بناتے ہیں-

عالم بناتے ہیں برائی کے ساتھ جنگ کرتے ہیں نوجوانوں کو مسجدوں میں لاکر نمازی بناتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ علماء کرام سے محبت کریں انکی محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنے گی اللہ کریم اس جامعہ کے محسنین معاونین کے علم عمر عمل اور رزق میں برکتیں ڈالے امین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +