شورکوٹ کینٹ ۔(محمد عیسی)۔ ۔ سی او کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز
سی او کنٹونمنٹ بورڈ کی خصوصی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی برانچ کی جانب سے ناقص گوشت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر شہریار نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر بیف، مٹن اور مرغی کے گوشت کی کوالٹی چیک کی
کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور دکانداروں کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر متعدد قصابوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
فوڈ انسپکٹر شہریار کا کہنا تھا کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے-
شہریوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں انسانی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +