*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ*
*مؤرخہ ۔03.11.22*
*ریسکیو 1122 جھنگ میں نئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے چارج سنبھال لیا*
جھنگ (): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی احکامات کے مطابق، علی حسین نے بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ کا چارج سنبھال لیا۔
علی حسین ریسکیو 1122 کے شعبے میں کئی سالوں کا معیاری تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل انہوں نے ضلع راولپنڈی ،مری اوراٹک میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے فرائض بہ احسن و خوبی سرانجام دیے۔ ان کے پاس موجود پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامی صلاحیتیں ضلع جھنگ کی عوام کی بہتر خدمت کی ضمانت ہیں۔
چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں علی حسین نے کہا، “میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے ضلع جھنگ کی عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دوں گا۔ میرے نزدیک انسانی خدمت سب سے بڑا عظیم فریضہ ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “ریسکیو 1122 جھنگ کے سروس معیار میں جامع بہتری لانا میری اولین ترجیح ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو ملنے والی خدمات اور، کارکردگی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ عوامی خدمت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا کمی ہماری نظروں میں قابلِ برداشت نہیں ہوگی۔”
خیال رہے کہ علی حسین کے زیرِ قیادت ریسکیو 1122 جھنگ کی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے علاوہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے جدید تربیتی پروگراموں اور آلات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
۔
*محمد زبیر*
*ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو1122, جھنگ*
*03126801122*