جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) زندگی وہ جو دکھی انسانیت کے کام آئے، معروف صحافی عرفان حیدر سیال کی کوششوں سے بزرگ خاتون کا لاکھوں مالیت کا رقبہ قبضہ گروپ سے واپس ،مبینہ طور پر جعلی سائن اور انگوٹھا سے جگہ دوسرے شخص کو بیچ دی گئی تھی، رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

رپورٹ (عرفان حیدر سیال / ڈویثزنل بیوروچیف) ڈویثزنل بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز عرفان حیدر سیال کی کوشش رنگ لے آئی مجھے فخر ہے کہ میں صحافی ہوں میں نے فراڈیوں کی گینگ سے بزرگ اماں رضیہ بی بی کا حق واپس لے دی-

بزرگ اماں بیوہ رضیہ بی بی جعلی انتقالات اخراج ہونے پر خوشی سے نہال مجھے ڈھیڑوں دعاوں سے نوازا یاد رہے کہ بیوہ خاتون کا مکان جو کہ اکبر پورہ محلہ موضع حسنانہ پر 10 مرلہ کھاتہ نمبر 313 ہے جوکہ جعلی کھاتہ نمبر 1161 ڈال کے بیچاری برزرگ بیوہ خاتون جوکہ عرصہ تیس سال سے مقیم ہے اور مالک آرہی تھی پراپرٹی ڈیلر صابر قوم سیال، وثیقہ نویس ملک وسیم اور منشی ظہیر برجی چوک نے بیوہ خاتون کی 4 مرلے جگہ پر قبضہ کروا دیا –

اور جعلی مالک بلاول شاہ ولد جاوید شاہ کے نام جعلی رجسٹری کرواکے آگے جعلی انتقال 29404 کے زریعے آگے فروخت کردیا جعلی انتقال 29558 پر یسمین وغیرہ کو فروخت کردیا تھا بیوہ بزرگ رضیہ بی بی روتی ہوئی بندہ ناچیز عرفان حیدر سیال کرائم رپورٹر کے پاس پہنچی-

میں نے انکی آواز اعلی افسران تک پہنچائی اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے معاملے کی تہہ تک پہنچا تو پتہ چلا 6380 رجسٹری جوکہ بلاول ولد جاوید شاہ نے کروائی وہ رجسٹری برانچ میں ریکارڈ تک نہیں اسکا وجود بھی نہیں تھا یہ سب وثیقہ نویس ملک وسیم تحصیل آفس، منشی ظہیر کی ملی بھگت سے ہوئی جعلی سائن انگوٹھے لگوا جگہ اپنے نام کروائی-

اور آگے یسمین کو فروخت کردی سب ثبوت جب سامنے رکھے تو اسٹنٹ کمشنر فرخ جنجوعہ نے حقائق چیک کیئے ایماندار فرض شناس آفیسر اسٹنٹ کمشنر فرخ محمود جنجوعہ نے فوری انتقالات خارج کرنے کا حکم دے دیا جوکہ آج انتقالات باقاعدہ طور پر خارج ہوگئے ہیں-

ڈی سی جھنگ سے اپیل ہے ان جعلی گینگ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ ایسے قبضہ مافیا گینگ پراپرٹی ڈیلر صابر وثیقہ نویس، منشی ظہیر اور جعلی فرضی مالک بلاول حسین ولد جاوید شاہ جیسے کرپٹ عناصر کبھی کسی بیوہ کی جگہ پر قبضہ نہ کرسکیں –

بزرگ بیوہ اماں کی طرف سے آج جو دعائیں اسکا کوئی مول نہیں آج اماں جی انکا حق لے دیا۔۔اماں جی میری محنت اور ایمانداری کو سراہا مٹھائی دی ڈھیڑوں دعاوں سے نوازا۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +