علاقہ کی سماجی شخصیت چوہدری بابا عبدالستار 17 گھگھ والے بقضائے الٰہی وفات پا گئے
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)غلام سرور، غلام مرتضی، غلام مصطفی، مظفر علی، کے والد محترم معروف سماجی شخصیت بابا چوہدری عبدالستار 17 گھگھ والے جو کہ بقضائے الٰہی وفات پا گئے تھے (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان 17 گھگھ میں ادا کر دی گئی-
اس موقع پر صدر شورکوٹ پریس کلب رانا شاہد محمود ،چوہدری احسن ظفر ایڈووکیٹ ،رانا محمد شبیر ،حاجی محمد جٹ،رانا احسان، سول سوسائٹی کے نمائندوں ،وکلاء ،ڈاکٹرز ‘ علمائے کرام ،عوامی و سماجی حلقوں عزیز و اقارب سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +