جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر نے بزرگ شہری کی جان لے لی، ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ،افسوسناک واقعہ ضلع جھنگ میں پیش آیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،انیس احمد پوری

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ایک افسوسناک حادثے میں 70 سالہ بزرگ شہری سکندر حیات ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جان بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ ملہوآنہ موڑ بھکر روڈ پر پیش آیا جب ٹریکٹر ٹرالی نے شہر ی کو زور دار ٹکر ماری اورڈرائیور ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ایمبولینس بھیجی اور پولیس کو مطلع کر دیا۔ متاثرہ شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور اور ٹریکٹر ٹرالی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +