واہ رے زندگی تیرا اتنا ہی ساتھ، ایک افسوسناک واقعہ اپنے پرائیوں سب کو دکھ دے گیا

واہ رے زندگی تیرا اتنا ہی ساتھ تھا، ایک افسوسناک واقعہ ہر پڑھنے سننے والے نے افسوس کا اظہار –

شورکوٹ کینٹ//شادی والا دن زندگی کا آخری دن ثابت۔۔
خوشیوں بھرا گھر غم میں تبدیل ہو گیا شورکوٹ کینٹ نواحی علاقہ پیر گھڑیانہ کا رہائشی محمد زیبر جو اپنے شادی والے دن نکاح کے فوری بعد اسکا BPLowہوگیا-

اور اسی دوران دل کا دورہ پڑنے سے وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گیا، نوجوان کی اچانک موت سےگھر والے اور اہل علاقہ غمزدہ ہو گئے –

بتایا گیا ہے کہ مزکورہ نوجوان کی بارات بڑی سج دھج کے دلہن کے گھر پہنچی تھی، بڑے ارمانوں کے ساتھ یہ شادی ہونے جا رہی تھی ،مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا، دل کی خواہشیں ،وہ حقیقی خوشی جو ایک شادی کے موقع پر اپنوں کو ہوتی ہے، اسی دوران یہ افسوسناک واقعہ آنسوؤں میں بدل گیا –

ایسا واقع ایسی موت کم ہی دیکھنے، سننے کو ملتی ہے، مگر سچ کہتے ہیں موت کا وقت متعین آپ کہیں پر بھی ہوں ،خوشی کا موقع ہو غمی کا ،سفر میں ہوں یا گھر پر موت نے آپ کو اپنی آغوش میں لینا ہی ہے، مگر کتنا دکھ بھرا لمحہ ہوگا جب سہرے سے سجا چہرہ موت کے کفن میں لحد میں اتر رہا ہو-

اللہ تعالیٰ مرحوم زبیر کے اقرباء، دوست احباب سب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +