خادم جھنگ الحاج محمد یعقوب شیخ نے جھنگ میں موٹر وے لانے اور سی پیک سے منسلک کرنے کا اعلان کر دیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ راشدہ یعقوب شیخ
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان مضبوط ہوا ۔ سابق ایم پی اے کا عوام کے جم غفیر سے خطاب
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) سابق ممبر صوبائی اسمبلی ، خادم جھنگ الحاج محمد یعقوب شیخ و دختر جھنگ محترمہ راشدہ یعقوب شیخ سابق ایم پی اے کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کے ڈیرہ پر سیاسی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ آج کی پہلی سیاسی کارنر میٹنگ کا مقصد اہلیان جھنگ کو بتانا تھا کہ ہمارا گروپ بھرپور طریقے سے میدان میں ہے ۔
ہمارے دور حکومت میں جھنگ میں ریکارڈ ترقی کے کام ہوئے جن میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے غلام نبی بلاک کی بنیاد و تعمیر ، 22 کنال پر مشتمل یونیورسٹی آف جھنگ کیلئے فنڈز جاری کروانا ، پورے شہر کے سکولوں کی اپ گریڈیشن ، جھنگ سٹی اور سٹیلائٹ ٹاون میں خواتین کالج کا قیام ، جھنگ میں کارپٹ روڈز ، سیوریج کی بحالی اور پورے شہر میں نئی گلیاں و سولنگ کا جال بچھایا ۔
شیخ محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے جھنگ میں موٹر وے لاؤں گا اور سی پیک سے منسلک کروں گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک فوج نے پوری دنیا میں پاک فوج کا صرف نام روشن کیا بلکہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف کی حفاظت کی سعادت بھی پاکستانی فوج کے حصے میں آئی ہے جس پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جھنگ میں سب سے زیادہ کام ہمارے گروپ نے ہی کروائے ہیں۔ شیخ محمد یعقوب نے آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا ۔کارنر میٹنگ میں سابق ایم پی مہر سلطان سکندر بھروانہ ، سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حاجی آزاد ناصر انصاری ، شیخ آفتاب احمد ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری شریف اختر انصاری اور حنان یعقوب شیخ سمیت جھنگ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات ، سابق کونسلرز اور شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +