جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ پولیس کی بڑی پیش رفت ، منیر سدھانہ ایڈووکیٹ سمیت 3 افراد کے بیہمانہ قتل کے مرکزی ملزم عمران قریشی کو نواحی ضلع سے گرفتار کر لیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری، ڈی پی او جھنگ کی پریس کانفرنس

سابق بار صدر ایڈوکیٹ منیر احمد سدھانہ سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل کا معاملہ

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی پریس کانفرنس ، اہم پیش رفت

قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم عمران قریشی ضلع خانیوال سے گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد

بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

تین روز قبل گوجرہ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے

جاں بحق ہونے والوں میں ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ، ان کے ڈرائیور اور ایک راہگیر شامل تھا۔

گرفتار ملزم سے سخت تفتیش جاری ہے، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن تیز

ہماری ہمدردیاں مقتولین کے لواحقین کیساتھ ہیں، انشاء اللہ بہت جلد بقیہ ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +