شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیرِ نگرانی 2025 کے تاریخی سیلاب کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے مختلف محکموں کے افسران اور فیلڈ اسٹاف میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔
اس تقریب میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے، عوامی خدمت اور انتظامی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں محکمہ ریونیو/مال کے ایک سو دس پٹواریوں میں سے صرف بہترین دس پٹواریوں کو اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا،
جن میں یونین کونسل موضع چنڈ بھروانہ تھانہ مسن کے قابل فخر سپوت ملک معین خان پٹواری کا نام سرِ فہرست شامل کیا گیا۔ ملک معین خان کو سیلابی دنوں میں عوامی خدمت، بروقت کارروائی اور مثالی فرائض کی ادائیگی پر ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی تقریب میں ڈی پی او جھنگ بلال افتخار سمیت ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور مختلف محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
شرکاء نے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعتراف کیا کہ ایسے محنتی اور فرض شناس اہلکار ہی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا حق ادا کرتے ہیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +