شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مہر واصف علی خان نول کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری، 2 کلو سے زائد چرس اور پسٹل برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج

ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مہر واصف علی خان نول کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری 2 کلو سے زائد چرس اور پسٹل برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج –

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مہر واصف علی خان نول کی اپنی ٹیم انچارج چوکی شورکوٹ سٹی ثناء اللہ ، اے ایس آئی راجہ علی نواز جنجوعہ ، اے ایس آئی محمد رمضان،انچارج چوکی جلال پور کملانہ اے ایس آئی محمد ناصر خان، علی حسن،ذاہد منصب ،طاہر عباس ،غلام حیدر ،عامر،عبداللہ ،احمد بخش ،ج نقی ،ظفر اقبال کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں-

دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں امتیاز ولد میاں سوہنا سکنہ اڈہ شہالدین ککی نو دوم،غلام شبیر ولد محمد بخش قوم سپرا نائی سکنہ شورکوٹ شہر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2600 گرام چرس اور محمد امین ولد محمد یاسین سے پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب زندہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے –

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی واصف علی خان نول نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ شورکوٹ سٹی کی حدود میں قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری رہیں گی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +