سی سی ڈی جھنگ نے ڈکیتیوں، راہزنوں ،موٹر سائیکل، گاڑی چوروں، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والے نوجوان گینگز ،سر عام خواتین، بچیوں کو ہراساں کرنے والوں کی نشانی دہی کرنے کے لیے وٹس آپ نمبر جاری کر دئیے

سی سی ڈی جھنگ
جھنگ پولیس کے شانہ بشانہ مکمل مدد فراہم کرتے ہوئے راہزن ۔ڈکیٹس۔وہیکل چور وغیرہ کے خلاف مسلسل کاروائیوں کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم ہے-

اوربہت جلدحکومتی اعلان کے بعد اسلحہ جمع مہم بھی شروع ہونے والی ہے جھنگ کی دھرتی کو جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے اور لوگوں کو بغیر ڈر خوف کے زندگی گزارنے کے لیے سی سی ڈی جھنگ آپ سے بھی تعاون کی طلبگار ہے-

ڈکیٹس ۔۔راہزنوں منشیات فروشوں ریکارڈ یافتگان کو ادیگر ضلع والا خفیہ گرفتار کر کے لے جائے تو بہتر ہے کہ آپ اپنے ضلع سی سی ڈی فورس کے مددگار بنیں –

1.. ڈکیٹ راہزن منشیات فروش جو بغیر کسی کام کاج کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہوں
2.. موٹر سائیکل / موٹر وہیکل چور
3.. جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والے
4.. نوجوانوں کے گینگ جن کے پاس ناجائز اسلحہ بھی ہو
5۔۔ سکول کالج دیگر ٹائم سرعام ماؤں بہنوں بیٹیوں کو ہراساں کرنے والوں کی نشان دہی کریں-

آپکا فرض بنتا ہے فوری دفتر سی سی ڈی بالائی منزل تھانہ کوتوالی پر تشریف لائیں یا
03477447777
03426027677
03447902722
پر وٹس اپ کریں