شورکوٹ کینٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) والدین کی جانب سے پسند کی شادی نہ کرنے پر نوجوان کی جانب سے مبینہ طور خود کو اغواء کا ڈرامہ کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا ، اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی وسائل کو ذاتی یا مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا جرم ہے، رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

*مبینہ اغواء کا ڈراپ سین، شورکوٹ کینٹ پولیس نے جعلی اغواء کا پردہ چاک کر دیا*

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) شورکوٹ کینٹ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغواء کے ایک کیس کو ٹریس کر کے اسے جعلی اغواء ثابت کر دیا۔ مغوی یاسر علی نے پسند کی شادی کے لیے خود اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مغوی نے اہلِ خانہ سے رقم کے مطالبے کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم اپنے والد کو پاکستان بلوانے اور شادی کیلئے رضامند کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی شورکوٹ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا،

اغوا کا مقدمہ درج کر کے جدید تکنیکی و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی یاسر علی کو ڈیرہ غازی خان سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت اور ایک بڑی آزمائش سے نجات حاصل ہوئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ ریاستی وسائل کو ذاتی یا مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا جرم ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اولاد کے ساتھ مکالمہ اور باہمی اعتماد ناگزیر ہے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

مبینہ اغواء کا ڈراپ سین شورکوٹ کینٹ پولیس نے جعلی اغواء کا پردہ چاک کردیا

مغوی یاسر علی نے پسند کی شادی کیلئے اپنے اغواء کا خود ڈرامہ رچایا،

مغوی نے اہلخانہ سے پیسوں کے مطالبے کیساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم اپنے والد کو بلوانے کی منصوبہ بندی کی،

شورکوٹ کینٹ پولیس نے مغوی یاسر علی کو ڈیرہ غازی خان سے تلاش کر لیا،

پولیس کی بروقت کاروائی سے اہل خانہ کو بڑی آزمائش سے نجات مل گئی۔

ریاستی وسائل کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا جرم ہے، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

اولاد کیساتھ مکالمہ اور اعتماد ناگزیر ہے، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

*مبینہ اغواء کا ڈراپ سین،تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس نے جعلی اغواء کا پردہ چاک کر دیا*

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ چوہدری محمد اکرم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ بہلول واصل قریشی نے انچارج چوکی 17 گھگھ مہر اظہر حسین توہ ،اے ایس آئی غازی محمد ضیاء اللہ ضیغم اور پولیس ملازمین کے ہمراہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغواء کے ایک کیس کو ٹریس کر کے اسے جعلی اغواء ثابت کر دیا۔

مغوی یاسر علی نے پسند کی شادی کے لیے خود اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔تفصیلات کے مطابق مغوی نے اہلِ خانہ سے رقم کے مطالبے کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم اپنے والد کو پاکستان بلوانے اور شادی کیلئے رضامند کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی شورکوٹ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا، اغوا کا مقدمہ درج کر کے جدید تکنیکی و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی یاسر علی کو ڈیرہ غازی خان سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں اہلِ خانہ کو شدید ذہنی اذیت اور ایک بڑی آزمائش سے نجات حاصل ہوئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی وسائل کو ذاتی یا مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا جرم ہے

، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اولاد کے ساتھ مکالمہ اور باہمی اعتماد ناگزیر ہے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ