جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) چناب پر یس کلب جھنگ کی حلف برداری کی تقریب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے عہدیداران سے حلف لیا،اس موقع پر مہمانان خصوصی نے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار، غیر جانبدار اور باوقار صحافت معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتی ہے، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

چناب پر یس کلب جھنگ کی حلف برداری کی تقریب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے عہدیداران سے حلف لیا

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ سے ) چناب پریس کلب جھنگ کی حلف برداری کی تقریب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے عہدیداران سے حلف لے لیا چناب پریس کلب جھنگ اور چناب یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب جھنگ جم خانہ میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے چناب پریس کلب جھنگ کے نو منتخب عہدیداران جن میں صدر ملک وحید احمد سینئر نائب صدر محمد یوسف رضا بھٹی، نائب صدر چوہدری قیصر عباس، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول، جوائنٹ سیکرٹری میر عباس سہیل، فنانس سیکرٹری علی میر عباس فنانس علی حسن آغا، انفارمیشن سیکرٹری سہیل احمد، ایگزیکٹو ممبران بران عرفان حیدر ملک، سرفراز خان

جبکہ ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے چناب یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے عہدیداران جن میں صدر مہر عصر عباس سربانہ، سینئر نائب صدر را شد موان علی ، نائب صدر چوہدری امیر حسین ساجد، جنرل سیکرٹری مہر محمد فاضل کا نواں ، جوائنٹ سیکرٹری چناب پر یس کلب جھنگ کی حلف برداری کی تقریب، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے عہدیداران سے حلف لیا-

مہمانان خصوصی نے چناب پریس کلب جھنگ اور چناب یونین آف جرنلسٹس جھنگ کی تنظیمی سرگرمیوں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں انجمن تاجران، روٹری کلب، سینئر صحافیوں ، کلب ممبران اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں چناب پریس کلب جھنگ اور چناب یونین آف جرنلسٹس جھنگ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور قیمتی وقت دینے پر دلی شکریہ ادا کیا گیا۔ اور چناب پریس کلب جھنگ کی طرف سے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +