انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس سب انسپکٹر میڈم تہمینہ لیاقت نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر کارروائی وریام والا پی ایس او بھنگو پٹرولیم پر ڈیزل کا پیمانہ کم ہونے پر 25 ہزار جرمانہ عائد کردیا اور وارنگ دے دی-

اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر میڈم تہمینہ لیاقت کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری سمیت پٹرول پمپزز وغیرہ پر کم پیمانے ہونے پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور رعایت نہیں برتی جائے گی-
قانون کے مطابق کاروائی ہوگی شہریوں کو نہیں لٹنے دیں گے اور سفارش وغیرہ نہیں چلے گی انشاء اللہ ڈیوٹی میں کوتاہی نہیں برتی جائے گے ہم ڈپٹی کمشنر جھنگ کے واضح احکامات پر پوری ایمانداری سے عمل کر رہے ہیں اور شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں ناجائز تجاوزات ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +