جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر چناب کالج اٹھارہ ہزاری میں شاندار اسپورٹس گالہ کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، رپورٹ محمد رمضان سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر چناب کالج اٹھارہ ہزاری میں شاندار اسپورٹس گالہ کا انعقادکیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری میاں ثنا اللہ ہنجرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل، اساتذہ کرام اور معزز مہمانان بھی موجود تھے۔چناب کالج اٹھارہ ہزاری میں سالانہ اسپورٹس گالہ نہایت جوش و خروش اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اسپورٹس گالہ میںمختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جن میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا افتتاح کیا اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔اسسٹنٹ کمشنر میاں ثنا اللہ ہنجرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مثبت سرگرمیاں طلبہ کو نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی صلاحیتیں سکھاتی ہیں۔

انہوں نے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اسپورٹس گالہ کی کامیاب انعقاد پر کالج انتظامیہ اور طلبہ کو بھرپور داد دی گئی۔
۔۔۔
محمد رمضان سیال

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +