شورکوٹ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 128جھنگ ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں اپنی رہائش گاہ محمد یعقوب ہاؤس چکنمبر 484 کالونی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسی بہادر بیٹی پیدا نہیں ہوئی جسے معلوم ہو کہ اسے آمر اور دہشت گرد قتل کرنا چاہتے ہیں، پھر بھی اپنے ملک کی عوام کو آمریت، غربت اور بے روزگاری سے آزادی دلوانے کیلئے وطن واپس آئی ہو۔
اور ملک کے غریبوں ،ھاریوں،کسانوں،مزروروںاور پسے ہوئے طبقات کے لئے جدوجھد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہو
بی بی شہید کی برسی پر عہد کرتے ہیں کے ان کے بیٹے کے ساتھ کھڑے ہو کر وفا کی داستان رقم کر یں گے اور اس جہدوجہد کو مکمل کریں گے
#سفر_بینظیر
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +