جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) سی سی ڈی مقابلہ میں 25 سالہ منشیات فروش ہلاک ،گاڑی، اسلحہ اور منشیات برآمد، ساتھی فرار،مبینہ طور پر دوران ناکہ مشکوک گاڑی میں موجود ملزمان کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کے تبادلے میں مزکورہ منشیات فروش زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )جھنگ فیصل آباد روڈ پر قلی فقیر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس مقابلہ صبح 7:10 بجے ایس آئی امان اللہ سی سی ڈی سب انسپکٹر نے بذریعہ فون وائرلیس کنٹرول جھنگ کو نوٹ کروایا کہ میں ہمراہ محسن صدیق سی سی ڈی اے ایس آئی معہ نفری کلی فقیر فیصل آباد روڈ ناکہ لگائے کھڑے تھے۔

کہ ایک کار رنگ سفید کو مشکوک سمجھ کر روکنے کا اشارہ کیا۔ جس میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ہے، پولیس پیچھا کر رہی ہے۔
وقت 8:25 بجے اظہر خان ایس ایچ او انچارج سی سی ڈی جھنگ نے نوٹ کروایا –

کہ میں ہمراہ امان اللہ سب انسپکٹر سی سی ڈی، جاوید اقبال سب انسپکٹر، محسن صدیق اے ایس آئی اور ایلیٹ ٹیم بمعہ نفری موقع پر موجود ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دوران سرچنگ فصل کماد سے ایک ملزم شدید مضروبی حالت میں پایا گیا ھے۔ جو اپنے ساتھی ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔ جس کا نام شاہد علی ولد محمد امین قوم ارائیں سکنہ قصور باعمر تقریباً 25/26 سال ہے۔

ریسکیو 1122 ٹیم کو موقع پر بلایا گیا۔ جس کے پہنچتے ہی ملزم شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ جو لاہور تھانہ سے مفرور تھا اور منشیات میں ریکارڈ یافتہ ملزم تھا۔ موقع سے دو پسٹل تیس بور ملے ہیں۔ اور گاڑی ہونڈا سٹی جس میں تقریباً 1100 گرام پیکٹ آئس منشیات بھی ملی ہے۔ ملزم منشیات جھنگ ڈلیور کرنے آ رہا تھا۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ملزم علی شیر سکنہ جھنگ موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +