جھنگ: اینٹی کرپشن کی کارروائی، مبینہ رشوت وصولی پر ڈرائیور گرفتار
جھنگ میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مبینہ رشوت ستانی کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، جبکہ نائب تحصیلدار کی گرفتاری مؤخر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق محمد عمران نامی شہری نے اینٹی کرپشن حکام کو شکایت درج کروائی تھی کہ نائب تحصیلدار محمد سرفراز نول نے وراثتی انتقال منظور کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے رشوت ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی درخواست کی۔
شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن جھنگ کے سرکل آفیسر اختر سعید نے سول جج جھنگ راجہ زاہد حسین کی نگرانی میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مدعی نے مبینہ رشوت کی رقم گاڑی میں نائب تحصیلدار کو دی، جسے بعد ازاں انہوں نے اپنے ڈرائیور اسد شیراز کو منتقل کر دیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق نشان زدہ رقم ملزم اسد شیراز کے قبضے سے برآمد کر لی گئی، جس پر مجسٹریٹ نے ڈرائیور کی گرفتاری کا حکم دیا، جبکہ نایب تحصیلدار کی گرفتاری تاحال مؤخر کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی
جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )
سرکل آفیسر انٹی کرپشن جھنگ سعید اختر نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار اٹھارہ ہزاری محمد سرفراز نول اور متعلقہ حلقہ کھرل پٹواری کے خلاف ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرنے پر مقدمہ درج کر لی-
ا ملزمان نے انتقال کے اندراج کے عوض شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی اور وصول کی، جس پر اینٹی کرپشن جھنگ نے شواہد کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا-
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ معاملے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا اینٹی کرپشن کی اولین ترجیح میں شامل ھے-
۔رپورٹ غلام اللہ فاروقی
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +